اکہتر کے وہ دن از جہاں آرا امام
Akatar Ke Woh Din
Author: Jahanara Imam
Rs.1,180.00
Book Details
ISBN
978-969-9739-08-8
No. of Pages
376
Format
Hardcover
Publishing Date
2012
Language
Urdu
Translator
Ahmad Saleem
’’اکہتر کے وہ دن‘‘1971ء کے اُن المناک 9 مہینوں کی کہانی ہے ، جب مشرقی پاکستان خون آشوب دَور سے گزر رہا تھا۔ یہ رُوداد جہاں آراء امام نے اپنی ڈائری کی صورت میں تحریر کی تھی، جنہوں نے اس دورانیے میں اپنے بڑے بیٹے اور شوہر کو کھونے کا صدمہ برداشت کیا۔ 17 دسمبر کو انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے جامی کو وطن کی خدمت کے لیے وقف کیا اور پھر اپنی زندگی بھی آزاد بنگلہ دیش کی نذر کر دی ۔ آزادی کے بعد انہوں نے نہ صرف اپنی بیماری بلکہ ملک میں مذہبی انتہا پسندی اور جنون کے خلاف بھی جدوجہد کی اور غیر مسلم اقلیتوں کی حفاظت کا پرچم بلند کیا۔ یہ کتاب بنگلہ دیش کے ادب میں ایک اہم کتاب جانی جاتی ہے ۔ اب اس کتاب کا اردو ترجمہ پاکستان کے لوگوں تک تصویر کا دوسرا رُخ لے کر آیا ہے کہ پاکستان میں تو 1971ء کے المیے کے حوالے سے بے شمار کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ اس لیے یہ کتاب پاکستانی قارئین کے لیے ایک طرح کا سیاسی صدمہ ہو سکتی ہے کہ بنگلہ دیش کی آزادی کے اتنے برس گزرنے کے باوجود ،ہم آج بھی نہیں جانتے کہ 1971ء میں دراصل ایسا ہوا کیا تھا کہ قائد کا پاکستان دولخت ہو گیا۔