خود اختیار کردہ جلا وطنی
سیاسی جدوجہد کے 62سال
Khud Ikhtiar Kardah Jila Watni
Siyasi Jad-o-Juhd ke 62 Saal
Author: B. M. Kutty
Sale price Rs.850.00Regular price Rs.980.00
ISBN
978-969-9739-07-1
No. of Pages
414
Format
Hardcover
Publishing Date
2012
Language
Urdu
یہ کتاب بی ایم کُٹی کی خودنوشت Sixty Years of Self Exile - No Regrets کا اردو ترجمہ ہے۔بی ایم کٹی اپنی تمام سیاسی زندگی میں ایک سیاسی ایکٹوسٹ رہے ہیں۔اس سے قبل وہ کئی ایک مضامین اور ایک کتاب "Lenin and the Changing World - Yesterday, Today and Tomorrow" بھی تحریر کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے بابائے بلوچستان میرغوث بخش بزنجو کی خود نوشت بھی مرتب کی۔ان کی زیر نظر کتاب پاکستان کی سیاسی تاریخ کے ایسے کئی واقعات پر روشنی ڈالتی ہے جو اب تک ہماری نگاہوں سے اوجھل رہے ہیں۔ بی ایم کٹی، برصغیر کی آزادی کے فوراً بعد پاکستان ہجرت کر آئے اور انہوں نے اپنی زندگی، ملک میں جمہوریت، سماجی انصاف اور امن کی اقدار کے فروغ کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے کئی سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی کام کیا۔ انہوں نے کئی جماعتوں کے منشور، آئین اور مختلف قراردادوں کے مسوّدوں کی تیاری پر بھی کام کیا۔پچھلے کچھ عشروں سے انہوں نے اپنی خدمات امن، خصوصاً جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی ہیں۔ بی ایم کٹی کی یادداشتیں پاکستان کے سیاسی ادب میں یقیناًایک گراں قدر اضافہ ثابت ہوں گی۔کتاب پاکستانی سیاست کے تمام پہلوؤں ، جغرافیائی اور تاریخی دونوں، کا احاطہ کرتی ہے۔کتاب میں بی ایم کٹی کے متعدد بیرون ملک سفروں کا احوال بھی رقم ہے، جو اپنی نوعیت میں سیاسی تھے۔