Skip to product information
دوسرا جنم

جنرل ضیا کے اآمرانہ عقوبت خانوں کی روداد

Dosra Janam

General Zia Ke Amirana Aqobat Khanon Ki Rodad

Author: Agha Naveed

دوسرا جنم جنرل ضیا کے اآمرانہ عقوبت خانوں کی روداد Dosra Janam General Zia Ke Amirana Aqobat Khanon Ki Rodad Author: Agha Naveed

Sale price  Rs.700.00 Regular price  Rs.1,000.00

یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹ کر ان کی گرفتاری اور پھانسی کے بعد اگر پیپلز پارٹی کے بہادر اور اخلاص کے پیکر کارکنان اپنے خاندانوں کے مستقبل اور اپنی جانیں داﺅ پر لگا کر جنرل ضیا الحق کے قائم کردہ فسطائی نظام کے آڑے نہ آتے تو پیپلز پارٹی دَم توڑ چکی ہوتی۔ یہ دراصل پارٹی کے ان کارکنان کی عظمت کا اقرار ہے جنہوں نے ظلم سہنے کے ان حوصلوں کا مظاہرہ کیا جن کی مثال تاریخ کے مبالغہ آمیز قصّوں کہانیوں میں ہی میسر ہے۔ ضیا الحق کے سخت دَور میں اگر وہ لوگ آمریت کے خلاف جدوجہد نہ کرتے، کوڑے لگانے والی ٹکٹکیوں، تھانوں کی غلیظ حوالاتوں، قلعوں کی اذیت نازک کوٹھڑیوں اور دہکتے دوزخوں کی مانند جیلوں کو نہ سجایا ہوتاتو ضیاالحق کا نظام پیپلز پارٹی کو ترنوالے کی طرح نگل چکا ہوتا۔یہ کتاب ریاستی جبر کے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرتی ہے اور ظلم کا مقابلہ کرنے والوں کی اَن کہی کہانی ہے۔
”دوسرا جنم“ آغا نوید کے اس دَور میں اور اسی سبب جیل میں گزرے ہوئے شب و روز کے احوال پر مشتمل داستان ہے۔ اسیری کے اس دورانیے میں انہیں غیر انسانی تشدد کا سامنا کرنا پڑا اور کئی بہیمانہ تجربات سے گزرنا پڑا

 

Book Details
ISBN 978-969-652-039-9
No. of Pages 328
Format Hardcover
Publishing Date 2016
Language Urdu

You may also like